میں لِز والش (Liz Walsh) ہوں ، نومبر 2022 کے ریاستی انتخابات میں مغربی میٹروپولیٹن علاقے کے لیے وکٹورین سوشلسٹ (Victorian Socialists) ایوان بالا کی بڑی امیدوار ہوں۔ میں اپنی نوزائیدہ بیٹی سمیت اپنے خاندان کے ساتھ میڈ اسٹون Maidstone) میں رہتی ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ مغربی مضافاتی علاقوں کے لوگ موجودہ حکومت اور اس کے دوست، بڑے ڈویلپرز کی پیشکش سے بہتر کے مستحق ہیں
میں پچھلے 25 سالوں سے ایک پرعزم سوشلسٹ ہوں۔ ہائی اسکول میں میں نے پولین ہینسن(Pauline Hanson) کے خلاف اسکول کے واک آؤٹ میں حصہ لیا۔ تب سے میں نسل پرستی کی تمام اقسام کی مستقل مخالف رہی ہوں، اور پناہ گزینوں کے حقوق کی مہموں میں مرکزی طور پر شامل رہی ہوں۔ میں مغرب بھر میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی کمیونٹیز (برادری) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، کام کے اچھے حالات، مستقل ویزا تحفظ، اور نسل پرستانہ پولیسنگ کے خاتمے کے لیے۔
میرے پاس کارکنوں کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ بھی ہے۔ میں اچھی اجرت اور ملازمت کی حفاظت کے لیے لڑنے والے ہڑتالی گودام کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، اور وبائی امراض کے دوران بہتر حالات کا مطالبہ کرنے والے ضروری کارکنوں کے ساتھ ہوں۔ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ مزدوروں کو مہنگائی سے بڑھ کر تنخواہ ملے اور کئی دہائیوں کی نجکاری اور ضروری خدمات کی کم فنڈنگ کو تبدیل کیا جاے۔
حال ہی میں میں نے اسقاط حمل کے حقوق اور رسائی کو بڑھانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔ اسقاط حمل پر امریکی سپریم کورٹ کی پابندی کے بعد، میں نے میلبورن میں 15,000 سے زیادہ لوگوں کی ایک ریلی کو بلایا اور اس کی صدارت کی۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں اپنے حقوق کے دفاع کے لیے لڑنا ہوگا، اور مطمئن نہیں ہو سکتے۔ نچلی سطح پر تحریکیں ضروری ہیں۔
پارلیمنٹ میں سوشلسٹ آواز کا مطلب عام لوگوں کے مفادات کو سامنے اور مرکز میں رکھنا ہوگا۔ اس سے پناہ گزینوں کے حقوق سے لے کر موسمیاتی انصاف کی لڑائی تک ہماری تحریکوں کو بڑے پیمانے پر تقویت ملے گی۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس مہم میں میرا ساتھ دیں گے۔
Victorian Socialists, 54 Victoria St, Carlton South, VIC 3053: مجاز کنندہ